تمام ایمانی اسلامی بھائیوں اور بہنوں سےایک خاص گزارش کے لئے میں اسوقت حاضر ہوا ہوں جس قسم کے حالات سے اسوقت ہم گزر رہے ہیں وہ سب کے علم میں ہے ان حالات کا مقابلہ کرنےکے لئے جس طرح استقامت کی ضرورت ہے عزیمت اور حوصلے کی ضرورت ہے سمجھداری اور دانشمندی کی ضرورت ہے اور اجتماعیت کی ضرورت ہے اسی طرح بلکہ اس بھی زیادہ اللہ کی طرف رجوع کی ضرورت ہے ۔
میں اسوقت خاص طور پر اس پہلو کی طرف آپ سب کی توجہ مبذول کرنے کےلئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں تو اسوقت سب خواتین حضرات، سب بھائی بہنیں، نوجوان، بچے اور بچیاں اللہ کی طرف متوجہ ہوکر دعاؤں کاخوب اہتمام کریں جن لوگوں کو مسنون دعائیں یاد ہے جیسے قنوت نازلہ یا صرف اس کا ایک حصہ اللہم انا نجعلک فی نحورہم ونعوذبک من شرورہم، یہ تو بہت آسانی سے سب لوگ یاد کرسکتے ہیں خوب استحضار کے ساتھ ان الفاظ کے ذریعہ اللہ سے مدد مانگے اپنے ملک اور اپنے وطن کی سالمیت اور اس کی ترقی اس کے رہنے والے میں تعاون اور یکجہتی اس کے لئے بھی بہت دعاؤں کا اہتمام کریں جو لوگ وطن کے سچے خیر خواہ ہیں وہ جو بھی ہوں جہاں بھی ہوں وہ محفوظ رہیں ان کی کوششیں کامیاب ہوں اور کچھ
آزمائشیں اور امتحان اگر کسی کو درپیش ہو ان آزمائشوں میں کامیابی ان کا مقدر بنے ان کے حوصلے اور بلند رہے مثبت سوچ عام ہو جائے پوزیٹو تھنکنگ عام ہوجائے حکومت کی کرسی پر بیٹھے ہوئے لوگوں کے اندر بھی، عدالت میں انصاف دلانےوالے ججوں اور ہم سب عوام میں، ان دعاؤں کا خاص اہتمام کریں جو لوگ اپنی سطح پر جہاں جہاں جو جو کوششیں کرسکتے ہیں الحمدللہ کررہے ہیں اور بس میں ان گزارشات کے لئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اللہ تعالیٰ ہم سب کو استقامت اور دعاؤں کااہتمام نصیب فرمائیں یہی اس حکم کامطلب ہے استعینوا بالصبر و الصلوۃ
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ