حجیتِ سنت از: ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

0
97

مصری محقق شیخ عبد الغنی عبد الخالق کی تصنیف ‘حجّیۃ السنۃ’ اپنے موضوع پر بہترین کتابوں میں سے ہے _ یہ اصلاً ڈاکٹر موصوف کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے _ راقم سطور کو اس کا اردو ترجمہ کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے _ اصل عربی کتاب غالباً انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک تھاٹ (IIIT) امریکہ سے شائع ہوئی تھی ، جب کہ اس کا اردو ترجمہ IIIT کی اسلام آباد شاخ اور ادارۂ تحقیقات اسلامی ، بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے طبع ہوا ہے _ ترجمے پر نظر ثانی کا کام جناب احمد حسن سابق پروفیسر ادارۂ تحقیقات اسلامی نے انجام دیا تھا _ بعد میں پورا مسودہ ادارہ کے اسکالر جناب محمد میاں صدیقی نے دیکھا اور اسلوب اور زبان و بیان میں اصلاحات کی تھیں _ اس پر ادارہ تحقیقات اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ظفر اسحاق انصاری کا قیمتی مقدمہ ہے ، جس میں انھوں نے فراخ دلی سے مترجم اور نظر ثانی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ کتاب چھ(6)ابواب پر مشتمل ہے :
(1) سنّت کے معانی
(2) عصمتِ انبیاء
(3) حجّیّتِ سنّت
(4) حجّیّتِ سنّت کے دلائل
(5) منکرینِ حجیت سنت کے بعض شبہات اور ان کے جوابات
(6) سنت سے متعلق کچھ اہم مباحث

یہ کتاب (صفحات 868 + 24 صفحات کا اشاریہ) kitabosunnat.com کی سائٹ پر اپ لوڈ ہے _ سائٹ کی طرف سے اس کا یہ تعارف کرایا گیا ہے :

” اہلِ اسلام میں یہ بات روزِ اول ہی سے متفق علیہ رہی ہے کہ ان کے لیے علم ومعرفت کے حصول اور رہ نمائی کے قابلِ اعتماد ذرائع صرف دو ہیں : ایک اللہ کی کتاب اور دوسرا اللہ کے آخری رسول ﷺ کی حدیث وسنت _ امت میں جب بھی کوئی گم راہی رونما ہوئی اس کا ایک بڑا سبب یہ تھا کہ ان میں سے کسی ماخذ کی اہمیت کو نظر انداز کر دیا گیا ۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ موجودہ زمانے میں بعض لوگوں نے ’حسبنا کتاب اللہ ‘کے قولِ حق کو اس گم راہ کن تصور کے ساتھ پیش کیا کہ کتاب اللہ کے بعد سنتِ رسول ﷺ کی ضرورت ہی نہیں رہی ۔ اسی طرح بعض افراد رسولِ مقبول ﷺ کے بارے میں یہ تصور پیش کرتے رہے ہیں کہ آپ کا کام محض ہرکارے کا تھا ۔ معاذ اللہ ۔ زیرِ نظر کتاب میں ، جو کہ ایک عظیم المرتبت مصری عالم کی تصنیف ہے ، ان تمام شبہات کا ازالہ کرتے ہوئے سنتِ رسول کے صحیح مقام ومرتبے کا تعین کیا گیاہے ۔ اس موضوع پر ویسے تو بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں ، لیکن اس کی انفرادی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں سنت کی حجیت کو عصمتِ انبیاء کے تصور سے مربوط کیا گیاہے ۔ بلامبالغہ یہ بحث جس قدر تفصیل کے ساتھ اس کتاب میں آئی ہے وہ موجودہ دور کی شاید ہی کسی اور تصنیف میں نظر آئے _” ( ط _ ا)

اس کتاب کو درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے :
https://kitabosunnat.com/kutub-library/hujjiyat-e-sunnat

جن حضرات کو مذکورہ لنک سے ڈاؤن لوڈ کرنے میں زحمت ہو وہ واٹس ایپ نمبر 9582050234_91+ پر میسیج بھیج کر اس کی پی ڈی ایف فائل طلب کرسکتے ہیں _

Previous articleمولانا حبیب الرحمان صاحب لدھیانوی کا انتقال ملک کے لئے بہت بڑا سانحہ
Next articleقانونِ شریعت ، سراپا رحمت وسلامتی! از :مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here