تین نابالغ کی موت!

0
70

بے قابو ہوکر گڑھے میں پلٹی بائک ، تین نابالغ کی موت

نالندہ، 5 اپریل۔ نالندہ ضلع میں دو بائک کے درمیان تصادم میں تین نابالغ بچوں کی موت ہو گئی۔ راجگیر تھا نہ علاقہ میں بے قابو موٹر سائیکل گڑھے میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔ موت کی خبر سن کر اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لواحقین اسپتال پہنچ گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ راجگیر تھانہ علاقہ کے رامہری پنڈ گاو?ں سے رنجن کمار اور روشن کمار گھر کا سامان لانے راجگیر کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ واپسی کے دوران، دو موٹر سائیکل سوار گاو?ں کے لڑکوں نے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گڑھے میں جا گری۔ جس کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار تین بچے بری طرح زخمی ہو گئے۔

تینوں کو علاج کے لیے قریبی پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا ، جہاں علاج کے دوران تینوں کی موت ہوگئی۔ فی الحال پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بہار شریف صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

Previous articleسنسنی خیز خبر: رام نومی اور رمضان سے متعلق سیاسی گھمسان!
Next articleپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ!

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here