بی۔ ایس۔ ای۔ بی۔ بہار بورڈ انٹر اور میٹرک اسکروٹنی امتحان کی مارکس شیٹ اور پروویژنل سرٹیفیکیٹ جاری!

0
76

بی۔ ایس۔ ای۔ بی۔بہار بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 کے اسکروٹنی کے مارکس شیٹ،پروویژنل سرٹیفیکٹ اور میٹرک سالانہ امتحان 2021 کے اسکروٹنی وخاص رعایتی نمبرات سے کامیاب امیدواروں سے متعلق سرٹیفکٹ و پرویژنل سرٹیفکیٹ جاری کر دیے ہیں۔

بہار بورڈ کی طرف سے جاری اطلاع کے مطابق انٹر اور میٹرک امتحان کے یہ سبھی سرٹیفیکٹ سبھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈی۔ ای ۔او۔ دفتر میں تقسیم کے لیے مہیا کرا دیے گئے ہیں۔

بہار بورڈ نے کہا کہ سبھی تعلیمی اداروں کے پرنسپل اپنے تعلیمی اداروں کے امیدواروں کے مارکس شیٹ و پروویزنل سرٹیفکیٹ وغیرہ اپنے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر سے 27اگست 2021 سے خود یا مجاز میسنجر کے توسط سے حاصل کریں گے۔ اس کے بعد اسکول کے ہیڈماسٹر اپنے اسکول کے طلبہ و طالبات کے سرٹیفکیٹ حسب امکان مہیا کرائیں گے۔

Previous articleاُردو یونیورسٹی میں لیگل اسٹڈیز اور نرسنگ کے حوالے سے نئے کورسز متعارف کرانے کا منصوبہ!جانیں تفصیل سے
Next articleبہار میں اردو مثنوی از:حقانی القاسمی

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here