بہار پبلک سروس کمیشن نے کیا نتائج کا اعلان، کل ٣٦ مسلم طلبا میں نازش علی، محمد آصف اور ٹیپو سلطان کے نام بھی شامل!

0
266

گزشتہ کل بہار پبلک سروس کمیشن نے حال ہی منعقد اپنے ٦٥/ویں امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا جس کی حتمی فہرست کے لیے کمیشن نے کل ٤٣٢امیدواروں کو کامیاب قرار دیا ہے. واضح ہو کہ کمیشن نے اس امتحان میں انٹرویو کے لیے کل ١١٠٠امیدواروں کو مدعو کیا تھا جس کی حتمی لسٹ کمیشن نے کل جاری کردی. اس امتحان میں مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں میں سے کل ٣٦طلباء نے کامیابی کا پرچم لہرایا. یہ بات واضح ہو ان میں سے اکثریت نے بہار حج ہاؤس کے زیر انتظام چلنے والی کوچنگ کی رہنمائی میں اپنی کامیابی کے اس سفر کو طے کیا ہے. کامیابی حاصل کرنے والے طلباء میں کشن گنج کے محمد آصف ولد محمد نور عالم، کیمور کے محمد نازش ولد محمد بقاءالدین انصاری اور روہتاس کے ٹیپو سلطان ولد محمد ممتاز علی قابل قابل ذکر ہیں. ان تینوں امیدواروں کو بالترتيب ڈی. ایس. پی، بی. ای. ایس اور سپلی انسپکٹر کے عہدے کے لیے کامیاب قرار دیا گیا ہے. ان طلباء کی کامیابی پر جہاں ان کے اہل خانہ میں خوشی کے ماحول ہے تو وہیں مسلم سماج نے بھی ان طلباء کی کامیابی پر اظہارِ. مسرت کیا . نتائج کے اعلان ہوتے ہی مبارکبادیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا.ان طلباء کی کامیابی پر پر مبارکباد پیش کرنے والوں میں جناب سرور عالم (سب رجسٹرار)، جناب عادل بلال (ڈیس ایس پی)، جناب شاہنواز (ڈی ایس پی) محمد رئیس عالم (سی او) اور جناب پرویز عالم (اسسٹنٹ پروفیسر) قابل ذکر ہیں. ان کی طلباء کی کامیابی پر ان کے دوستوں نے بھی اظہارِ مسرت کیا ہے جس میں شہباز عالم، حامد غفور، شاہنواز عالم اور انصار عالم قابلِ ذکر ہیں.

ان تینوں طلباء نے اپنے مجموعی پیغام میں کہا کہ “کڑی محنت اور جہد مسلسل سے کسی بھی میدان کو سر کیا جاسکتا ہے اور مقصد میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے. انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریشن میں مسلم سماج کی نمائندگی ایک قابلِ غور پہلو ہے،ہمیں امید ہیں کہ ہم ایک حد تک اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے. انہوں نے مزید کہا کہ ہم مسلم سماج کی تعمیر نو میں ایک اہم کردار نبھائیں گے. نیز ان طلباء نے مسلم بچوں کو مقابلہ جاتی امتحانات میں شریک ہونے پر مدعو کیا اور اپنی طرف سے ہرممکن رہنمائی کی یقین دہانی بھی کرائی.

Previous articleاترپردیش پولیس نے مرکزی وزیر مملکت کے گھر پر چسپاں کیا نوٹس، بیٹے کو 8 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم، لکھیم پور کھیری واقعہ کے دو ملزم گرفتار
Next articleاعلان برائے امتحان سال -2022 : بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here