بہار میں ’مینڈک‘ کی شکل والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ، سبھی حیران و پریشان

0
737

بہار : ایک عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی جس کی شکل مینڈک کی طرح نظر آتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار میں خاتون کے ہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا چہرہ مینڈک کی طرح نظر آتا ہے، نومولود کا سر، ہاتھ، کان، آنکھ، ناک بالکل مینڈک کی طرح ہیں۔

نومولود کی پیدائش گروآتھانہ علاقے کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ہوئی، پیدائش کے کچھ دیر بعد بچے کی موت ہوگئی میڈیا کے مطابق بچے کو دیکھ کر لیبر روم میں موجود نرسنگ اسٹاف بھی حیران رہ گیا تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون نے مقررہ وقت سے کم مدت میں بچے کو جنم دیا ایسے نامکمل بچوں کے زندہ رہنے کی امید کافی کم ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کولکتہ کے قریبی ضلع ہوڑہ کے شیب پور کی رہائشی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن یہ بچہ دیگر بچوں کی طرح نارمل نہیں تھا، بچے کی آنکھیں، کان اور ناک نہیں تھی، جلد کی عجیب و غریب بیماری کے ساتھ بچے کا جنم ہوا تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس بیماری کا نام ’ہارلے کوٸن اکتھاٸسیس‘ ہے اور دنیا بھر میں کم و بیش دو سو بچے اس بیماری کے ساتھ جنم لے چکے ہیں، یہ بیماری پانچ لاکھ افراد میں سے کسی ایک کو متاثر کرتی ہے۔

Previous articleمرکزی حکومت نے لیا بڑا فیصلہ!
Next articleعزلت: ایک مختصر تعارف

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here