بہار میں سیاسی بحران : نتیش کمار نے دیا وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ، تیجسوی یادو سے ملاقات

0
463

بہار میں بی جے پی اور جے ڈی یو کا اتحاد ٹوٹ گیا ہے۔ سی ایم نتیش نے اپنا استعفیٰ گورنر فاگو چوہان کو سونپ دیا ہے۔ استعفیٰ دینے کے بعد نتیش کمار خود رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پہنچے۔ اس سے پہلے آج کی جے ڈی یو کی میٹنگ میں پارٹی کے سبھی ایم ایل اے اور ایم پی نے سی ایم نتیش کمار کے فیصلے کی حمایت کی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔ بہار میں جاری سیاسی ہلچل سے متعلق لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس کے لیے ہم سے جڑے رہیں۔

نتیش کمار کو عظیم اتحاد کا لیڈر منتخب کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نتیش کمار کو حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرنے سے پہلے عظیم اتحاد کے لیڈر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ اس عظیم اتحاد میں جے ڈی یو کے علاوہ آر جے ڈی اور کانگریس شامل ہیں۔

بی جے پی نے کہا : نتیش نے بہار کے لوگوں کو دھوکہ دیا۔ہار بی جے پی کے سربراہ سنجے جیسوال نے کہا- نتیش کمار نے عوام کی رائے سے کھیلا۔ نتیش نے بہار کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔تو وہیں نتیش کمار اور تیجسوی یادو ایک ساتھ رابڑی دیوی کے گھر سے باہر آئے۔

نتیش کمار رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پہنچے : نتیش کمار رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پہنچے۔ تیجسوی یادو سمیت کئی رہنما یہاں موجود تھے۔

Previous articleالہ آباد کے چند بستہ بند شہیدان آزادی
Next articleنتیش کمار کی قیادت میں بننے والی مہا گٹھ بندھن حکومت کو لے کر آر جے ڈی……….

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here