اے پی سی آر کے زیرِ اہتمام پریس کلب آف انڈیا (نئ دہلی) میں پریس کانفرنس آج

0
83

اے پی سی آر کے زیرِ اہتمام پریس کلب آف انڈیا (نئ دہلی) میں پریس کانفرنس آج

پریس کانفرنس آسام میں ہوئے مسلم شخص کے وحشیانہ قتل کو لیکر ہے

نئ دہلی،3 اکتوبر (نامہ نگار) معروف سماجی کارکن ندیم خان گزشتہ کئ برس سے مسلمانوں اور مظلوموں کی بڑی بے باکی اور جرائت سے آواز اٹھاتے رہے ہیں۔انہیں کی کوششوں سے بتاریخ 4 اکتوبر شام 3 بجکر 30 منٹ پر پریس کلب آف انڈیا نئ دہلی میں آسام میں گزشتہ دنوں ہوئے افسوسناک حادثے کو لیکر ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی ہے۔اس موقع پر ندیم خان سمیت دیگر شرکاء کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔پریس کانفرنس میں سنجے ہیگڑے،فرح نقوی،فہد احمد،کویتا کرشنن،سلمان احمد اور پروفیسر اپوروانند شرکت کریں گے۔یہ پریس کانفرنس اے پی سی آر کی جانب سے منعقد ہو رہی ہے۔اے پی سی آر کے جنرل سیکرٹری ندیم خان نے بتایا کہ پریس کانفرنس کا آغاز 4اکتوبر شام ساڑھے تین بجے ہوگا،انہوں نے صحافی برادری سے شرکت کی درخواست کی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آسام کے دھولا پور علاقہ ضلع درانگ میں ایک مسلم شخص کو پولیس اہلکاروں نے گولی مارکر قتل کر دیا تھا،اس کے بعد وہاں پر موجود ایک صحافی اس کے سینے پر کودتا نظر آتا یے۔اس حادثے نے ملک کے مسلمانوں سمیت تمام انسانیت اور امن پسند انسانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔

ذاکرحسین

Previous articleممتا بنرجی کی ضمنی انتخاب میں تاریخی فتح ، بی جے پی امیدوار کو قریب 59 ہزار ووٹوں سے دی کراری شکست۔
Next articleمرکزی وزیر کے بیٹے کی کار نے احتجاجی کسانوں کو روند ڈالی

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here