آزادی کے بعدآج تک کی سب سے بڑی اُردو تحریک

0
95

آزادی کے بعد پہلی بار اردو کی اتنی بڑی تحریک چل رہی ہے
اردو ٹی ای ٹی مسلمانوں کا سب سے بڑا مسئلہ

پٹنہ(پریس ریلیز) پٹنہ میں آج آل بہار اسپیشل ٹی ای ٹی سنگھ کے ریاستی صدر مفتی حسن رضا امجدی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا سخت لہجے میں کہا کہ ہم بہار میں انتا گر چکے ہیں کہ حکومت اور حکومت کے کچھ دلال یوم اردو اور جشن اردو کے نام پر اردو داں طبقہ اور اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کا قتل کروارہے ہیں اور انکی زندگی کے ساتھ کھیلواڑ کررہے ہیں ۔

یوم اردو اور جشن اردو کا صرف مقصد حکومت کو خوش کرنا ہوتا ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ مسلم رہنماں سے پورے بہار کے مسلمانوں میں کافی ناراضگی ہے ۔حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ بہار میں ایک اردو ٹی ای ٹی کا مسئلہ حکومت کے آر ایس ایس نظریہ کو صاف کردیا اور اس کے ذمہ دار صرف اور صرف مسلم رہنماں ہیں۔ بار ہ ہزار اردو ٹی ای ٹی کا مسئلہ بہار کا ایک بہت بڑ ا مسئلہ ہے جس کا نتیجہ نکلنا بہت ضروری ہے یہ بات سب کو پتہ ہے کہ مسلم رہنما ہی بارہ ہزار اردو ٹی ای ٹی کا رزلٹ جاری ہونے دینا نہیں چاہتے ہیں نہیں تو ان کی آواز حکومت کا تختہ پلٹ دے گی یہ رہنما ں صرف الیکشن کے وقت میں بی جے پی کارڈ دکھا کر مسلمانوں سے ووٹ حاصل کرتے ہیں ایسے لوگوں پر خدا کی لعنت ہو جو مظلوموں کا کام نہ آسکے ۔

آگے ریاستی صدر امجدی نے یہاں تک کہہ دیا کہ حکومت اور ان کے دلال سے کچھ بھی امید کرنا آسمان میں سیڑھی لگانے کے برابر ہے ظلم کی بھی حد ہوتی ہے ہندی ٹی ای ٹی امیدواروں کو وزیراعلی نتیش کمار 45فیصد پرپاس کررہے ہیں اور اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کیلئے 60فیصد پر پاس کررہے ہیں اس لئے پورے بہار کے مظلوم مسلم اردو ٹی ای ٹی امیدوار وزیراعلی سے پوچھ رہے ہیں کہ یہ کیسا انصاف ہے؟ کہ ہندی ٹی ای ٹی امیدواروں کو 45فیصد پر پاس کیا جارہا ہے اور اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کو 60فیصد پر پاس کیا جارہا ہے۔

Previous articleبہار پنچایت چناؤ 2021،جانیں کب اور کہاں؟
Next articleضلع کٹیہار میں اردو شاعری کا منظر نامہ(دوسری قسط ) از: احسان قاسمی

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here