امراوتی: کشتی پلٹنے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک ، آٹھ ابھی تک لاپتہ

0
45

بھوپال، 14ستمبر (بلاغ18ڈاٹ کام) مہاراشٹر کے امراوتی میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں 11 افراد کی موت کی خبر سامنے آرہی ہے۔ اور آٹھ دیگر افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔موصولہ معلومات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کشتی کئی افراد کو لے کر وردھا ندی عبور کر رہی تھی۔ توازن خراب ہونے کی وجہ سے کشت پلٹ گئی۔ کشتی میں سوار 11 افراد ڈوبنے سے ہلاک ہوگئے، نیز آٹھ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ تمام مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ ساتھ ہی لاپتہ آٹھ افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ ریسکیو ٹیم کی جانب سے غوطہ خوروں کے ذریعہ جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ گزشتہ دنوں آسام میں پیش آیا تھا ، جس میں 80 افراد ڈوب گئے تھے۔

Previous articleضلع کٹیہار میں اردو شاعری کا منظر نامہ ( قسط اول ) از: احسان قاسمی
Next articleقائد نوجوان مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی پنجاب کے شاہی امام مقرر

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here