افسانہ ” قضا و قدر” از : الف عاجز اعجاز

3
147

کلسٹر یونیورسٹی سرینگر جموں و کشمیر

بڑی مدت کے بعد آج تمام دوست ایک ساتھ مل بیٹھ ،آپس میں خوش گپیاں کر رہے تھے۔ میڈیکل کالج میں داخلے کے بعد کبھی ایسا موقع نہیں آیا تھا کہ سب ایک ساتھ مل کر آپس میں کچھ وقت گزار سکیں آج یہ موقع ملا تھا اور کوئی بھی اس موقعے کو گنوانا نہیں چاہتا تھا۔ موقع پا کر ہی ہم سب دوست کالج کے باہر سیر و تفریح کا پروگرام بنا رہے تھے۔ سب کے چہروں پر مسکراہٹ تھی کہ اچانک ایک تیز رفتار گاڑی نے آکر ہاشم کو ٹکر مار دی ۔ یہ منظر دیکھ کر سب ہکا بکا رہ گیے ۔ ٹکر لگتے ہی ہاشم زمین پر گر گیا، زمین پر گرنے کی وجہ سے اُس کا سر پھٹ گیا اورچہرے خون آلود ہوگیا۔ یکایک وہ اپنا پیٹ پکڑ کر زور زور سے چیخ رہا تھا۔ سر کی چوٹ تو ظاہر تھی لیکن اس کی حالت سے اندازہ ہو رہا تھا کہ اُس کو کوئی اندرونی چوٹ بھی لگی ہے۔ ہاشم میرا جگری یار ہے اور اُس کی یہ حالت دیکھ کر مجھ پر سکتہ طاری ہو گیا۔ کسی دوست نے جلدی سے ایمبولینس منگوا لی اور ہم سب ہاشم کو لے کر ہسپتال پہنچ گئے۔ ہم نے رستے میں ہاشم کو جگائے رکھنے کی بہت کوشش کی لیکن ہسپتال تک پہنچتے پہنچتے اُس نے اپنی آنکھیں بند کر لی اور بے ہوش ہوگیا تھا ۔ ڈاکٹروں نے فوری طور سے ہاشم کا علاج شروع کر دیا اور اُس کو لے کر آپریشن ٹھیٹر میں داخل ہوئے۔ ہم سب دوستوں کے خون ٹیسٹ حاصل کیے گئے۔ میں ٹھیٹر کے باہر کسی معجزے کا انتظار ہی کر رہا تھا کہ ہاشم کی ایکسرے رپوٹ آگئی اور ڈاکٹر نے آکر بتایا کہ اُس کے گردے کو سخت چوٹ لگی ہے۔ اُس میں سے خون رس رہا ہے۔ اگر فوری طور پر اس کا گردہ نہ نکالا گیا تو اُس کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ یہ سب سُن کر مجھ پر جیسے قیامت ٹوٹ پڑی۔ میں کچھ سمجھ نہیں پا رہا رہا تھا کہ کیا کروں۔ ڈاکٹر نے بتایا میں آپ سے فیصلہ لینے آیا ہوں ہمارے پاس وقت بہت کم ہے آپ کو جلدی فیصلہ لے کر ان کاغذات پر دستخط کرنے ہونگے۔ ڈاکٹر کی بات ماننے کے علاوہ میرے پاس کوئی چارہ بھی نہیں تھا اور ہاشم کی جان بچانے کے لئے میں نے دستخط کر دئے۔ ہاشم کا آپریشن شروع کیا گیا اور اس کے گردے کو نکال کر لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لئے بھیج دیا گیا۔ ہاشم کو جب ہوش آگیا اور اُس نے یہ غمناک خبر سُنی تو اُس کو بہت دھچکا لگا۔ اُس کو لگ رہا تھا کہ زندگی نے بہت بُرا کھیل کھیل کر اُس کے ساتھ نا انصافی کر دی۔ وہ بہت زیادہ اُداس ہوگیا میں اُس کو دلاسے دیتا رہا مگر اُس پر میرے دلاسوں کا کچھ اثر نہیں ہو رہا تھا۔ دو تین دن گزر گئے۔ ہاشم ابھی بھی ہسپتال کے بیڈ پر ہی پڑا ہوا تھا اور کافی اُداس بھی تھا کہ وہ ڈاکٹر جس نے ہاشم کا آپریشن کیا تھا اُس نے مسکراتے ہوئے آکر ہاشم کو مبارکباد دی اور اُس سے کہنے لگا کہ بیٹا کیا تم نے کبھی قضا و قدر کے بارے میں کچھ سنا ہے؟ہاشم کہنے لگا سر یہ بات تو ٹھیک ہے کہ ہم قضا و قدر پر یقین رکھتے ہیں لیکن میرا جو نقصان ہو گیا اُس کی برپائی تو نہیں ہو سکتی نا۔ آپ کو نہیں لگتا میرا کچھ زیادہ ہی نقصان ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر کہنے لگا بیٹا میں نے بھی تمہاری طرح قضا و قدر کے بارے میں سُن رکھا تھا مگر جب ہم نے تمہارا معاملہ دیکھا تو مجھے قضا و قدر پر اور زیادہ یقین ہوگیا ہے۔ اُس نے ہاشم کو بتایا کہ ﺟﺐ ہم ﻧﮯ ﺗﻤﻬﺎﺭﺍ ﮔﺮﺩﻩ ﻧﮑﺎﻻ ﺗﻮ ﻟﯿﺒﺎﭨﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﭨﯿﺴﭧ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﻬﯿﺠﻮﺍﯾﺎ- ﺟﺐ ﺍﺳﮯ ﭨﯿﺴﭧ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﻣﻌﻠﻮﻡ ہوا کہ ﮔﺮﺩﮮ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﻨﺴﺮ ﮐﺎ ﺁﻏﺎﺯ ہو ﭼﮑﺎ ﻫﮯ- ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ سائنس ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻗﺴﻢ ﮐﮯ ﮐﯿﻨﺴﺮ ﮐﺎ ﻋﻠﻢ ﮐﺎﻓﯽ ﻋﺮﺻﮯ کے ﺑﻌﺪ ہوتا ہے ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﻋﻼﺝ ﻧﺎ ﻣﻤﮑﻦ ہوتا ہے ﺍﻭﺭ ﻣﺮﯾﺾ ﮐﯽ ﻣﻮﺕ ﻭﺍﻗﻊ ہو ﺟﺎﺗﯽ ہے۔

ﺗﻢ ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺵ ﻗﺴﻤﺖ ہو کہ ﮔﺮﺩﮮ ﮐﮯ ﮐﯿﻨﺴﺮ ﮐﺎ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﺍﺑﺘﺪﺍﺋﯽ ﺍﺳﭩﯿﺞ ﭘﺮ ﻋﻠﻢ ہوگیا ﺍﻭﺭ ﺗﻤﻬﯿﮟ ﮐﯿﻨﺴﺮ ﺯﺩﻩ ﮔﺮﺩﮮ ﺳﮯ ﻧﺠﺎﺕ ﻣﻞ ﮔﺌﯽ اللہ تم پر بہت مہربان ہوا شکر کرو بیٹا مایوس مت ہونا – ﺩﯾﮑﻬﻮ ﺑﯿﭩﺎ ﮔﺎﮌﯼ ﻧﮯ ﺗﻤﻬﯿﮟ ﺍﺳﯽ جگہ ﭨﮑﺮ ﻣﺎﺭﯼ ﺟﮩﺎﮞ ﭘﺮ ﮐﯿﻨﺴﺮ ﺗﻬﺎ۔ ﺍﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﺗﻤﻬﯿﮟ ﺩﻭﺑﺎﺭﻩ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺩﯾﻨﺎ ﭼﺎﻫﺘﺎ ﺗﻬﺎ- ﺑﻼ ﺷﺒﻪ یہ ﻗﻀﺎ ﻭ ﻗﺪﺭ ﺗﻬﯽ کہ ﺗﻢ کالج کے باہر ﮐﻬﮍﮮ ہوئے ﺍﻭﺭ ﭘﻬﺮ ﮔﺎﮌﯼ ﻧﮯ ﺍﺗﻨﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﻟﮍﮐﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺻﺮﻑ تمہیں ہی ﭨﮑﺮ ﻣﺎﺭﯼ۔(یہ بھی پڑھیں!افسانہ ”گرہ کشائی” از: پروفیسرصالحہ رشید)
ﯾﺎﺩ ﺭﮐﻬﻮ بیٹا !.. ﺍﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﻨﺪﻭﮞ ﮐﮯ ﺳﺎتھ ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﺳﮯ ﺑﻬﯽ ﮐﮩﯿﮟ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﻣﻬﺮﺑﺎﻥ ہوتا ہے اﻭﺭ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺳﺎتھ ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﻣﻌﺎﻣﻼﺕ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﻣﺮﺿﯽ ﺳﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﮨﺮ ﺣﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺷﮑﺮ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺑﮭﻠﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ہمیں اُس وقت لگتا ہے کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے لیکن آگے چل کر وہ ہمارے لئے بھلائی ثابت ہوتی ہے اسی لئے ہمیں ہر حال میں اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار رہنا چاہیے۔ بیٹا تمہیں بھی یہ نئی زندگی مبارک ہو۔

Previous articleمحمد دانش غنی کا تنقیدی شعور (شعر کے پردے میں) کے حوالے سے از:ڈاکٹر احمد علی جوہر
Next articleنصرت کی فرقت مدتوں رُلائے گی۔۔ از:حقانی القاسمی

3 COMMENTS

  1. عمدہ تحریر
    شکر گزاری ہر حال میں ہونی چاہیے
    اس حوالےسے اچھا افسانہ ہے
    تو اس افسانے سے سبق لیں
    اپنی زندگی کے ہر پل کو شکر گزاری کے ساتھ جوڑ دیں

  2. سلامت رہیں پیارے
    اللہ عزت و عافیت دے۔۔۔
    حوصلہ افزائی کے لیے بہت بہت شکریہ

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here