اس وقت بڑی خبر :مذہب تبدیل کرکے ہندو بننے والے وسیم رضوی گرفتاری کو لے کر کیا ہےہیٹ اسپیچ معاملہ

0
503


ہری دوار : ہری دوار سے اس وقت بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ ہری دوار نفرت انگیز تقریر (Haridwar Hate Speech Case) کے معاملہ میں وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ہری دوار پولیس نے انہیں نارسرن بارڈر سے گرفتار کیا ہے ۔ انہوں نے دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی ۔ جتیندر نارائن تیاگی کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کو لے کر ہری دوار نگر کوتوالی میں کیس درج ہے ۔ اس معاملہ کی جانچ ایس آئی ٹی کررہی ہے ۔ بتادیں کہ اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملہ میں چار دیگر لوگوں کے خلاف بھی معاملہ درج ہے ۔ وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی شیعہ وقف بورڈ کے صدر بھی رہ چکے ہیں ۔

ہری دوار نفرت انگیز تقریر کا معاملہ سپریم کورٹ میں بھی پہنچ گیا ہے ۔ اس معاملہ میں سپریم کورٹ نے ہری دوار اور دہلی میں مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کرنے کے معاملہ میں اتراکھنڈ حکومت کو نوٹس جاری کرکے 10 دنوں کے اندر جواب طلب کیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے یہ حکم اس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دیا ، جس میں نفرت انگیز تقریر کرنے والے لوگوں کے خلاف جانچ اور کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ اس کے بعد اتراکھنڈ پولیس کے ذریعہ قائم کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی نے اپنی جاری جانچ میں دو نامزد ملزمین اور کم از کم 12 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے ۔

اس معاملہ کی جانچ کیلئے ایس آئی ٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ایک پولیس افسر نے بتایا کہ نفرت انگیز تقریر کیس میں اب تک پانچ میں سے دو ملزمان سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے ۔ ان کا بیان بدھ کو ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ ایس آئی ٹی نے 12 اور لوگوں کے بیانات بھی بطور گواہ ریکارڈ کئے ہیں ، جن میں کیس کے شکایت کنندگان بھی شامل ہیں ۔ پولیس جلد ہی باقی تین دیگر ملزمان سے پوچھ گچھ کرے گی ۔

کیا ہے ہری دوار ہیٹ اسپیچ معاملہ
ہری دوار میں دھرم سنسد کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ اس دھرم سنسد میں ہندوتوا اور مسلمانوں کو لے کر سادھو سنتوں کی متنازع تقاریر کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے ۔ ان ویڈیوز میں سنتوں اور مذہبی رہنماؤں نے مذہب کی حفاظت کے لئے ہتھیار اٹھانے ، مسلم وزیر اعظم نہ بننے دینے، مسلم آبادی کو بڑھنے نہ دینے اور کاپی کتابوں کو ترک کرنے جیسے بیانات دئے ۔ تاہم نیوز 18 دھرم سنسد میں کہی گئی باتوں اور ویڈیوز کی تصدیق نہیں کرتا ہے ۔

بشکریہ : نیوز 18

________________________________________
ملعون گستاخ رسول جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی گرفتار:
مفتی غلام رسول قاسمی

نفرت انگیز تقریر کیس میں اتراکھنڈ پولیس نے جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی کو ہریدوار سے گرفتار کر لیا ہے۔ بتا دیں کہ جتیندر نارائن تیاگی کو ہریدوار میں دھرم سنسد پروگرام میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے، اس معاملے میں 15 لوگوں کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی تھی ، جن میں وسیم رضوی کا نام بھی شامل تھا، وسیم رضوی نے حال ہی میں ہندو مذہب اختیار کرنے کے بعد اپنا نام

بدل کر جیتندر نارائن تیاگی رکھ لیا تھا، سپریم کورٹ میں ان سبھی مجرمین کا معاملہ زیر سماعت ہے، سوال یہ بھی اٹھ رہا ہے کہ دھرم سنسد میں سابق مسلمان جتیندر تیاگی نے مسلمانوں کے خلاف قتل و تشدد والی تقریر نہیں کیا لیکن اس پر سب سے پہلے کیس درج ہوا اور گرفتاری بھی جبکہ مسلمانوں کے خلاف تشدد اور قتل کے لیےمنظم اور براہ راست دھمکی آمیز بیان دینے والے ‘ہندو مذہبی رہنماؤں’ کو ابھی تک کیوں گرفتار نہیں کیا گیا؟
مفتی غلام رسول قاسمی

Previous articleضروری اعلان :بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجو کیشن بورڈ ، پٹنہ
Next articleمفتی اختر امام عادل قاسمی، استاذ الاساتذہ حضرت مولانا محمد ادریس نیموی ایوارڈ سے سرفراز

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here