بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے چیئرمین نامزد

0
288

پٹنہ: جنتادل یونائیٹیڈ اقلیتی سیل کے ریاستی صدر اور بہار قانون ساز کونسل کے سابق کارگذار چیئرمین سلیم پرویز بہار اسٹیٹ مدرسہ بورڈ کے چیئرمین نامزد کئے گئے ہیں۔ آج اس سلسلے میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سلیم پرویز کی نامزدگی پر اہم شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مدارس کے کام کاج میں بہتری آئے گی۔

سلیم پرویز بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین نامزد

دریں اثناء سلیم پرویزنےمدرسہ بورڈ کا چیئرمین بنائے جانے پر وزیراعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کا شکریہ ادا کیا ہے۔ آج یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بہارکی ترقی بالخصوص اقلیتوں کی تعلیم میں بہتری کے لئے وزیراعلی نتیش کمار کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے مدارس کو مزید فعال بنانے اور شفافیت پر خاص توجہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مدرسوں میں عصری تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے یہ مدارس کے طلباءبھی آئی اے ایس اور آئی پی ایس کے مقابلہ جاتی امتحانات میں حصہ لیں ایسا ماحول بنائیں۔

Previous articleگرمی سے مضطرب ہے زمانہ زمین پر
Next articleفیس بک پر ہوا پیار، شادی کیلئے سری لنکا سے پہنچی آندھرا پردیش

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here