اردو کی بقا کے لئے زمینی سطح پر پیہم جدوجہد کی ضرورت از : سیّد فضل وارث

0
144

اردو اخبارات و رسائل خرید کر پڑھنے،اردو میں درخواستیں دینے پر زور
گیا۱۶/ستمبر!
انجمن محافظ اردو بہار مرارپور شاخ گیا کی خصوصی نشست انجمن کے صدر شہنواز احمد خاں کی صدارت میں گیارہ بجے دن میں غنی منزل مرارپورمیں ۱۵ ستمبر کو ہوئی جس کی نظامت سکریٹری انجمن محمد صابر نے کی ۔اس خصوصی نشست میں جن اُمور پر تبادلہء خیال اور غور فکر کے بعد جو باتیں ابھر کرسامنے آئیں وہ اس طرح ہیں کہ انوگرہ میموریل کالج گیا کے سائن بورڈ سے اردو کو ہٹائے جانے کے بعد انجمن کی جانب سے وزیراعلی بہار، اردو ڈائرکٹوریٹ بہار کے اردو ڈائرکٹر ،کمشنر مگدھ ڈیویزن ،وائس چانسلر مگدھ یونیورسٹی ،ڈی ایم گیا اور انچارج آفیسر ضلع راج بھاشا اردو گیا کو لکھا جا چکا ہے، یقین ہے کہ مثبت نتیجہ سامنے آئے گا ۔ اس ضمن میں انجمن مرارپور کی مجلس عاملہ کی نشست میں نتیجہ آنے پر گفتگو ہوگی ۔سکنڈری و ہائر سکنڈری اسکولوں میں اردو کی لازمیت برقراار رکھنے کے لئے وزیر اعلی بہار مئوثر اقدام کرنے کی زحمت کریںگیں تاکہ اردو سماج کے بچوں کی مادری زبان اردو کی تعلیم کا سلسلہ چلتا رہے ۔اردو سماج کے بچوں کا تعلیمی سروے تعلیمی سال ۲۱- ۲۰۲۰ کی رپورٹ تشفی بخش قرار دیتے ہوئے تعلیمی سروے رپورٹ ۲۱- ۲۰۲۰تیار کرنے کی ذمہ داری سکریٹری انجمن کو دی گئی ساتھ ہی اْنہیں یہ بھی ذمہ داری سونپی گئی کہ اردو سماج کے جن بچوں کے والدین کی صلاحیت بچوں کو آگے کی تعلیم دلانے میں کمزور ہے انہیں ہر طرح کا تعاون دیا جائے۔ مرارپور میں اردو لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے، اردو اخبارات اور رسائل خرید کر پڑھا جائے۔ اس نشست میں انجمن محافظ اردو بہار گیا کے جنرل سکٹری سیدفضل وارث نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ اردو کی محافظت و اشاعت کے لئے زمینی سطح پر متحد ہوکر پیہم جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ جناب صدر نے صدارتی خطبے میں فرمایا کہ انجمن محافظ اردو مرارپور گیا اردو کے فروغ اور محافظت کے لیئے کوشاں ہے۔ اس بات کی کوشش جاری رہے کہ اردو سماج کے بچوں کی اردو تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رہے ۔سرکاری دفاتر میں اردو میں درخواشتیںدیںاور دینے کی ترغیب دیتے رہیں۔روز مرہ کی زندگی میں اردو زبان کا استعمال کیا جائے۔اس نشست میں مندرجہ ذیل حضرات نے شرکت کی۔ جناب عبدالحلیم،ڈاکٹر محمدامیرخاں، محمد صابر خاں، شہنواز احمد خاں، نعمان خاں، مامون اکرم خاں،امین اکرم خاں وغیرہم۔

جنرل سکریٹری
انجمن محافظ اردو ،بہار،گیا

Previous articleدوبچوں کےبینک اکاؤنٹ میں900کروڑ،جانیں کیسے آئی اتنی بڑی رقم ؟
Next articleیوم شہادت پر صحافی مولوی باقر کو پرجوش خراج عقیدت

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here