اردو اکادمی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی تشکیل: جانیں کون کس عہدے پر!

9
223

لکھنؤ(یواین آئی):اترپردیش حکومت نے اترپردیش اردو اکادمی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی تشکیل کےلئے 24اراکین کو نامزد کر دیا ہے۔محکمہ لسانیات کے پرنسپل سکریٹری جتیندر کمار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گورکھپور کے چودھری کیف الوراءایکزیکٹیو کمیٹی کے غیر سرکاری رکن چئیرمین ہوں گے جبکہ پرنسپل سکریٹری سکریٹری محکمہ لسانیات، اترپردیش حکومت یا ان کے نمائندہ کونسل کے عہدہ بااختیار رکن کے طور پر ہوں گے۔

ایگزیکیٹو کمیٹی میں دیگر عہدہ با اختیار اراکین میں پرنسپل سکریٹری /سکریٹری، محکمہ مالیات اترپردیش حکومت یا ان کا نمائندہ، پرنسپل سکریٹری /سکریٹری محکمہ تعلیم اترپردیش حکومت یا ان کا نمائندہ، ایگزیکٹیو کمیٹی کے کل وقتی چیرمین، اترپردیش ہندی سنستھان، لکھنو ، ڈائرکٹر ، اردو تعلیم ڈائرکٹریٹ لکھنؤ، سکریٹری اترپردیش اردو اکادمی، لکھنؤ، ایچ او ڈی ڈپارٹمنٹ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی-علی گڑھ، ایچ او ڈی ڈپارٹمنٹ اردوبنارس ہندویونیورسٹی وارانسی، ایچ او ڈی ڈپارٹمنٹ اردو الہ آباد یونیورسٹی پریاگ راج، ایچ او ڈی، شعبہ اردو، پنڈت دین دیال یونیورسٹی گورکھپور اور ایچ او ڈی شعبہ اردو چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میرٹھ ہوں گے۔

اس کے علاوہ غیر سرکاری رکن کے طور پر سید ندیم اختر-بلندشہر،سید اشرت حسین-وارانسی، ایم آزاد انصاری-سہارنپور، ڈاکٹر ماہِ تلک صدیقی-کانپور، راجا قاسم-بارہ بنکی، سلیم بیگ-کانپور اور ڈاکٹر رزوانہ -لکھنو ، ڈاکٹر شاداب عالم-لکھنو ، میشم زیدی، نوئیڈا، حاجی ظہیر احمد-مرادآباد، محمد اسلام سلطانی، بریلی اور نواب کمبر قیصر-لکھنو کو نامزد کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت یہ نامزدگی کبھی بھی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے منسوخ کر سکتی ہے۔

Previous articleخدا کا شکر کہ اس نے فل ٹائم اردو صحافی ہونے سے بچا لیا از: کامران غنی صبا
Next articleمبلغ اسلام مولانا محمد کلیم صدیقی کی گرفتاری کو لے کر مسلم طبقوں کی بڑھی بے چینی!

9 COMMENTS

  1. Hello there! Do you know if they make any plugins to assist with Search Engine Optimization? I’m trying to get my blog to rank for some
    targeted keywords but I’m not seeing very good gains. If you know of any
    please share. Thanks! You can read similar text here: E-commerce

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here