جان سے پیاری انیقہ: بیٹی کی یاد میں ایک باپ کے چھلکتے آنسو

0
152

میری پیاری انیقہ آج 6 جون تمہاری پیدائش کا دن ہے تمہاری زندگی میں یہ دن کئ بار آیامگر تمہیں برتھ ڈے منانے کا شوق نہیں رہا اور شاید میں نے بھی کم ہی ہیپی برتھ ڈے کہا ہوگا آج جب پھر یہ دن آیا ہے تو ميں سوچ رہاتھا کہ تمہاری قبر پر فاتحہ پڑھنے آؤں مگر میں تمہاری قبر سے کوسوں دور وہاں ہوں جہاں سے تمہارا پیدائشی رشتہ تو نہیں ہے مگر تمہارے دادا دادی نانا نانی.کا وطن ہے تمہارے نانا تم سے کتنا پیار کرتے تھے یہ تمہیں بھی پتہ تھا تم چھوٹی سی عمر میں بڑی بڑی کتابیں بلند آواز اور توتلی زبان میں پڑھا کرتے تھے تو نانا مسکراتے رہتے تھے اور جب تم دلی کے لیے روانہ ہوئے تو پہلی بار میں نے نانا کی آنکھوں میں آنسو دیکھے نانا تم سے اتنا پیار کرتے تھے کہ تمہارے اس دنیا کے جانے کے کچھ عرصہ بعد وہ بھی اس دنیا کو چھوڑ گے تمہیں سب لوگ بہت پیار کرتے تھے تم تھی ہی بہت پیاری زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی تمہیں بہت پیار ملا آج بھی لوگ پوچھتے ھیں کہ انیقہ کو کیا ہوا تھا میں کیا بتاؤں بٹیا بس میری آنکھیں نم ہو جاتی ہیں کوئ دن ایسا نہیں گزرتا جب تمہاری یاد نہ آئ ہو میری جان سے پیاری انیقہ تمہیں ذندگی میں ہیپی برتھ ڈے نہ کہہ سکا لیکن آج جی چاہ رہا ہے کہ تمہیں Happy Birthday کہوں تم جھاں بھی ہو خوش رہو شاد رہو

Previous articleوبائی اَموات کے بعد کی دُنیا: نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
Next articleظفر کمالی کا کمالِ ہنر

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here