کہانی “آئس کریم ٹائم “از :شاہ تاج (پونے)

0
121

اُف میرا سر۔۔۔۔اتنا درد ۔۔۔۔او و و۔۔۔ایسا لگ رہا ہے میرا پورا دماغ سُن ہوگیا تھا۔۔۔۔ لیکن اب ٹھیک ہے۔۔۔! یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔۔۔میں جانتی ہوں کہ یہ کیوں ہوتا ہے۔۔۔پر۔۔۔میں ضدی ہوں ۔ ۔ ۔ میں کسی کی مانتی نہیں۔۔ہاں۔ ۔۔۔میں ۲۰- ۳۰ سیکنڈ کا درد برداشت کر سکتی ہوں۔۔لیکن۔۔ ۔

بھلے ہی میرے اس طرح کھانے سے ہمارے سر سے تعلق رکھنے والے اعصاب کے سب سے بڑے جوڑے trigeminal nerve کو خطرے کا پیغام ملے
چاہے اندرونی شہ رگ کی شریان internal carotid artery اور آگے کی جانب کے دماغ کے اعصاب anterior cerebral artery کو تکلیف ہو۔۔۔ اور یہ دونوں گلے کے اندر کی جانب،کبھی پھیلیں کبھی سکڑ جائیں۔۔۔۔دماغ تک خون پہنچنے میں دقّت ہی کیوں نہ ہو۔۔۔مجھے سب منظور۔۔۔۔لیکن۔۔
لیکن یہ سب تو بچپن سے ہوتا چلا آ رہا ہے۔۔۔اور۔۔یونہی ہوتا رہے گا۔۔۔تو۔۔ڈر کس بات کا۔۔۔نہ پہلے کوئی وجہ جانتا تھا نہ ابھی تک جان سکا ہے تو فکر کس بات کی۔۔۔

کم سے کم اب میں کیا۔۔۔سبھی جانتے ہیں کہ یہ درد کم وقت تک ہی ہوتا ہے اور جسم پر کوئی برااثر بھی نہیں ڈال پاتا۔۔۔۔
تو پھر میں دماغی انجماد ( سپینوپلاٹائن گینگلیونوریجیا sphenopalatine ganglioneuralgia)سے کیوں ڈروں۔۔۔۔یہ صرف نام خطرناک ہے۔۔ مسئلہ اتنا بڑا نہیں ہے۔۔۔سچ میں بھروسہ کرو۔۔۔۔
دماغی انجماد brain freezeہوتا ہے تو ہو۔۔۔سر درد ہوتا ہے تو چلے گا۔۔۔اب آپ پوچھو گے کہ دماغی انجماد آخر کیا ہے؟ یہ جو پیشانی اورکنپٹیوں کے پیچھے ایک مختصر ، شدید درد ہوتا ہے یہ بہت زیادہ سرد چیز کھانے پر ہوتا ہے۔۔۔۔ہاں یہ اطمینان رکھو کہ آپ کا دماغ حقیقت میں منجمد نہیں ہے۔بس سنسنی سی محسوس ہوتی ہے جیسے یہ آپ کی کھوپڑی کے اندر ہورہا ہے ، لیکن اصلیت میں یہ آپ کے منہ میں ہو رہا ہوتاہے۔
اب آپ ہی بتاؤ۔۔۔ٹھنڈی ٹھنڈی آئس کریم ہاتھ میں ہو۔۔۔اُسے دھیرے دھیرے کوئی کیسے کھا سکتا ہے۔۔۔۔؟ میں آئس کریم کو دھیرے دھیرے نہیں کھا سکتی۔۔۔۔آئس کریم کو اس کے بہنے سے پہلے میں اسے کھا کر ختم کرکے ہی دم لوں گی۔۔۔۔میری یہ بات مان لو۔۔۔۔۔۔ کہ۔۔۔۔ دماغ زیادہ ہی فکر مند ہوا تو میں اپنی زبان۔۔۔تالو سے کچھ دیر کے لئے لگا لوں گی۔۔۔اور اس سے بھی جلدی آرام دینا چاہوں گی تو نارمل پانی دھیرے دھیرے پی لوں گی۔ ۔ ۔ لیکن آئس کریم کا اپنا پرانا اسٹائل ہی چلتا رہے گا۔۔ وہی سپر فاسٹ اسپیڈ میں۔۔۔۔ کوئی بتائے۔۔۔ کیا آئس کریم دھیرے دھیرے کھانے میں مزا ہے۔۔۔۔۔۔؟بھلا آئس کریم کوئی گرم کرکے کھانے کی چیز ہے۔۔۔۔۔؟؟؟

Previous articleچوتھے ستون کا انہدام از: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Next articleمگر مچھ کے آنسو! از:فہیم اختر (لندن)

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here