اتفاق رائے سے امیر شریعت کا انتخاب نہ ہونا افسوسناک!

0
367

پٹنہ: (جامی) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری اور معروف عالم دین مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اتفاق رائے سے امیر شریعت کا انتخاب نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے نہ ہونے کے سبب ہی انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا ۔

انتخابی اجلاس سے باہر نکلنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کہ امیر شریعت کا انتخاب اتفاق رائے سے ہو؛ مگر ایسا نہیں ہوسکا تاہم انہوں نے کہا کہ امیر شریعت کیلئے سب کی رائے لینا شرعاً درست ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ سب کی بھلائی کرے اور امارت کو استحکام بخشے ۔ واضح رہے کہ امیر شریعت کیلئے امیدواروں میں مولانا خالد سیف اللہ کا نام بھی سرخیوں میں تھا ۔

Previous articleپرائیویٹ اسکول ٹیچر (افسانہ) از: عارفہ مسعود عنبر انڈیا
Next articleجنگ آزادی میں بی اماں کا کردار از: پروفیسر صالحہ رشید

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here