آیت اللہ العظمی حضرت امام خمینی کی ایک فارسی غزل کا منظوم اردو ترجمہ از:احمد علی برقی اعظمی

0
154

راز کا اپنے میں اک راز گشا چاہتا ہوں
مجھ کو جو درد ہے میں اس کی دوا چاہتا ہوں

طور دیکھا نہیں خواہش بھی نہیں ہے اس کی
دل میں جو طور ہے اس میں تری جا چاہتا ہوں

ہو سکا صوفی صافی نہ اگر در رہِ عشق
اپنے میں پیرِ طریقت سے صفا چاہتا ہوں

دوست نے مجھ سے وفا کا نہ کیا گرچہ سلوک
وہ ستمگر ہے اگر اس سے جفا چاہتا ہوں

دلبرِ حسن ہٹا دے رخِ زیبا سے نقاب
ظلمتِ شب میں ، میں اک راہنما چاہتا ہوں

خود میں کھویا ہے جو آجائے وہ خود سے باہر
عشق میں خود کو میں اب خود سے رہا چہاتا ہوں

مجھ سے پوشیدہ ہے تو جان میں رہ کر میری
دل میں میں اپنے تجھے جلوہ نما چاہتا ہوں

دفترِ عشق کو اب بند بھی کردے درویش
غرق ہوں اس لئے اک عقدہ کشا چاہتا ہوں

فارسی غزل حضرت امام خمینی

رازی است مرا، رازگشایی خواهم
دردی است به جانم و دوایی خواهم

گر طور ندیدم و نخواهم دیدن
در طورِ دل از تو جای پایی خواهم

گر صوفی صافی نشدم در ره عشق
از همت پیر ره صفایی خواهم

گر دوست وفایی نکند بر درویش
با جان و دلم از او جفایی خواهم

بردار حجاب از رخ، ای دلبر حُسن
در ظلمت شب راهنمایی خواهم

از خویش برون شو ای فرو رفته به خود
من عاشقِ از خویش رهایی خواهم

در جان منیّ و می نیابم رخ تو
در کنزِ عیان، کنزِ خفایی خواهم

این دفتر عشق را ببند ای درویش
من غرقم و دست ناخدایی خواهم

Previous articleطنز و مزاح” دیوار” ​از: ڈاکٹر محمد شاہنواز عالم
Next articleاتحاد ملت کانفرنس از: مفتی محمد ثناءالہدیٰ قاسمی

اپنے خیالات کا اظہار کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here